سعودی عرب کے شہر جدہ میں انڈین پریمیئر لیگ 2025 ایڈیشن کے لیے بولیاں لگائی جارہی ہیں۔
آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کے پہلے دن ایونٹ شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر 110 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر بولی لگائی۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ سب مہنگے نیلام ہوگئے ہیں جنہیں لکھنو سپر جائنٹس نے خریدا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان شریاس ائیر کو پنجاب کنگز نے 26.75 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا۔
انگلینڈ کے جوس بٹلر 15.75 کروڑ میں فروخت ہوئے جنہیں گجرات ٹائٹنز نے خریدا، گزشتہ سیزن میں وہ راجستھان رائلز کی ٹیم کا حصہ تھے۔
بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو پنجاب کنگز نے 18 کروڑ روپے دے کر ٹیم میں شامل کیا۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کو گجرات ٹائٹنز نے 10.75 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹیم میں شامل کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سال آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی 24 اور 25 نومبر کو سعودی عب کے شہر جدہ میں منعقد کی جارہی ہے۔