ویسلین کے خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کے علاوہ کچھ ایسے بھی استعمال ہیں جو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، جی ہاں! ویسلین صرف سردی کے موسم میں جلد میں نمی پیدا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اور بھی کئی ایسے کمال کے کام کرتی ہے جو آپ نے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔
تو پھر آج ہم آپ کو بتائیں گے ویسلین کے حیرت انگیز استعمال اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد، تو پھر دیر کیسی چلیں شروع کرتے ہیں۔
ویسلین کے حیرت انگیز استعمال
ویسلین ان مصنوعات میں سے ایک ہے جس کا بہت سے کاموں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا بنیادی مقصد تو آپ کے ہونٹ اور جِلد کے دیگر خشک حصے میں نمی پیدا کرنا ہے، ویسلین دراصل برینڈ کا نام ہے اس میں موجود چیز کو پیٹرولیم جیلی کہا جاتا ہے۔
ویسلین کے مختلف استعمال درج ذیل ہیں۔
میک اپ
• اپنی آنکھ پر آئی شیڈ لگانے سے پہلے ویسلین لگائیں جس سے آپ کی آنکھوں میں چمکدار افیکٹ آئے گا۔
• اگر آپ وسیلین میں کسی بھی پسندیدہ رنگ کی لِپ اسٹک ملا لیں تو آپ اس سے بلشر یا پھر لِپ بام بنا سکتے ہیں۔
• اگر آپ کی نقلی پلکوں پر ان کو چپکانے والی گوند لگ گئی ہے تو ان نقلی پلکوں پر ویسلین لگا کر ہلکے ہلکے مل لیں گوند نکل جائے گی اور آئی لیشز صاف ہو جائیں گی۔
• اگر آپ کا مسکارا ختم ہو گیا ہے تو اپنی پلکوں پر ہلکی سی ویسلین لگا کر انگلی پھیر لیں پلکیں لمبی اور گھنی لگیں گی۔
خوبصورتی بڑھائے
• اگر آپ کے بال مرجھائے ہوئے ہیں اور دو منہ کے بال بھی ہیں تو ان پر ویسلین یعنی پیٹرولیم جیلی لگا لیں پھر دیکھیں یہ کیسے ٹھیک ہوتے ہیں۔
• تھوڑی سی ویسلین میں نمک ملا کر اس سے چہرے کا اسکرب کریں یا پھر اسے باڈی واش کے طور پر استعمال کریں اور پائیں اس کے حیرت انگیز فوائد۔
• ویکس یا شیو کے بعد اگر آپ اپنی جلد پر ویسلین لگا لیں تو چھوٹے چھوٹے دانے اور لال نشان نہیں آئیں گے۔
ویسلین کے دیگر استعمال
• اگر میک اپ کرتے ہوئے آپ کے کپڑوں پر میک اپ لگ گیا ہے تو پریشان مت ہوں، اس داغ پر بلکل تھوڑی سی ویسلین مل لیں اور پھر گیلی تولیہ سے اسے صاف کر لیں میک کا نشان ختم ہو جائے گا۔
• اگر اپنے جوتوں کو نئے جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اس پر ویسلین لگا کر کپڑے کی مدد سے پالش کر لیں یعنی ویسلین کو پالش کے طور پر استعمال کریں، جوتے چمک اٹھیں گے۔
• اگر آپ کی نیل پالش سوکھ گئی ہے اور اس کا ڈھکن نہیں کھل رہا تو اس کے ڈھکن کو جہاں سے کھولتے ہیں وہاں ویسلین لگا کر کھولیں یہ فوری کھل جائے گی۔
تو پھر ہوئی نہ ویسلین کام کی چیز، جو کہ ایک نہیں دو نہیں بلکہ اتنے ڈھیر سارے کام آتی ہے اگر آپ کو بھی کچھ اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے تو ابھی ویسلین آزمائیں۔