[ad_1]
اسلام آباد:
توشہ خانہ2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کی عدم حاضری کی بنا پر اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔
بشریی بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی، ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منظور کی گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔
بشریٰ بی بی پر مقدمات کا معاملہ
بشریٰ بی بی پر مقدمات سے متعلق نیب خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔
نیب رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے متعلق مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیل نیب سے مانگی ہے، نیب خیبر پختونخوا میں اس وقت بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی کیس اور انکوائری نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیل کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
[ad_2]
Source link