[ad_1]
ایکس کے مالک ایلون ماسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے،عدالت نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ٹرمپ کو انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو دس لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
ایکس کے مالک ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے ایلون کا اقدام یہ بالکل نا مناسب ہے۔
اس سے قبل برازیل کی عدالت عظمیٰ نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز مکمل طور پر بند کردی جائیں۔
عدالت نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برازیل کی عدالت نے ایکس کے مالک سے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link