[ad_1]
ممبئی: بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اپنی سابقہ اہلیہ ادھونا بھابانی سے طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات کو کولیٹرل ڈیمج قرار دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران فرحان اور ان کی اہلیہ شبانی ڈانڈیکر نے اپنے رشتے اور بچوں پر طلاق کے اثرات کے حوالے سے بات کی۔
فرحان اختر نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ خود کو اپنے بچوں کے لیے قصور وار سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے یہ عمل آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایک رشتہ جسے وہ کامل سمجھتے تھے ٹوٹتا دیکھتے ہیں۔ بچوں میں غصہ، اداسی اور ناراضی کے جذبات پیدا ہونا قدرتی ہے لیکن وقت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سمجھوتہ ممکن ہے۔
[ad_2]
Source link