[ad_1]
ویتنام: ویت نام میں سمندری طوفان یاگی کی ایک لہر نے تباہی مچادی ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 290 سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویت نام میں مزید سیلاب اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں سمندری طوفان یاگی دوبارہ وسطی ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے گی۔
ویتنام کے محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ طوفان کے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید گہرے ہونے کا امکان ہے اور حکومت نے ساحلی صوبوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔
حکومت نے بیان میں کہا کہ طوفان کے نتیجے میں وسطی ویت نام میں تیز بارش ہوگی اور جب طوفان مزید بگڑ گیا تو صورت حال خراب ہوگی کیونکہ طوفان کی رفتار تیز ہوگی۔
خیال رہے کہ ویت نام رواں برس ایشیا میں آنے والے بدترین طوفان یاگی کی لپیٹ میں رہا ہے اور 10 روز قبل شمال مشرقی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔
حکومت کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ طوفان کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے اب تک مجموعی طور پر 291 افراد جاں بحق، 38 لاپتا اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
[ad_2]
Source link