[ad_1]
ساہیوال: باپ نے معمولی تکرار پر طیش میں آکر کلہاڑی کےو ار کرکے بیٹے کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ فرید ٹاؤن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ہٰذا کے علاقے 95/6 آر میں باپ اور بیٹے میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر باپ طیش میں آ گیا اور اس نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے بیٹےکو قتل کردیا۔
بیٹے کو قتل کرنے کے بعد باپ نے خاموشی سے مقتول کو دفن کردیا، مگر دوسرے بیٹے نے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے قبرکشائی کرکے پوسٹمارٹم کی درخواست دے دی۔
پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہےا ور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
[ad_2]
Source link