[ad_1]
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیرخزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بجلی سبسڈی دے کر بڑی غلطی کی ہم ایسا نہیں کریں گے۔
مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ نواز شریف اورمریم نواز نے بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی ہیں۔ مریم نواز نے بجلی سبسڈی دے کر بڑی غلطی کی ہم ایسا نہیں کریں گے۔
مشیرخزانہ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی گردن آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ بجلی سبسڈی پر بڑی سیاست کی گئی اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ ستمبر تک ریلیف واپس کریں۔ وفاق کے بجٹ کو دیکھ کر بجٹ بنائیں گے تو پورا بجٹ خراب ہوگا۔ ہر مہینے منی بجٹ آ رہا ہے۔ ہم نے ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی بڑھایا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا 7 روپے میں بجلی بناتا اور 70 روپے میں خریدتا ہے۔ ہم اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھائیں گے اور اپنی بجلی کے فیصلے ہم خود کریں گے۔ ہم ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں۔ رہنما ن لیگ عطا تارڑ کو آئین اور معیشت کا کچھ علم نہیں ہے۔
مشیرخزانہ کے پی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کابینہ میں کیا ہو رہا ہے۔ میں اپنے دفتر تک محدود ہوں سیاسی سرگرمیوں میں نہیں پڑتا۔
The post نواز شریف، مریم نواز نے بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں ہیں، مشیرخزانہ خیبرپختونخوا appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link