
[ad_1]
آئی پی ایل 2025 کے 18 ویں سیزن کا آغاز 22 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔ بہر حال، اس سیزن میں بھی ہمیشہ کی طرح کئی اَن کیپڈ کھلاڑیوں پر سب کی نگاہیں مرکوز رہیں گی۔

آئی پی ایل 2025 کے 18 ویں سیزن کا آغاز 22 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔ اس سیزن کے پہلے مقابلے میں دفاعی چمپئن کولکاتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ بہر حال، اس سیزن میں بھی ہمیشہ کی طرح کئی اَن کیپڈ کھلاڑیوں پر سب کی نگاہیں مرکوز رہیں گی۔ آئیے ذیل میں ہم ان 5 ان کیپڈ کھلاڑیوں پر نظر ڈالتے ہیں جو آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں اپنا جلوہ بکھیر سکتے ہیں۔
1. ویبھو سوریہ ونشی:
راجستھان رائلز کے ویبھو سوریہ ونشی نے آسٹریلیا انڈر-19 کے خلاف 58 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے علاوہ انڈر-19 ایشیا کپ میں زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس وقت ویبھو سوریہ ونشی راجستھان رائلز کے کیمپ میں راہل ڈراوڈ کی دیکھ ریکھ میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ویبھو سوریہ ونشی کی عمر صرف 13 سال ہے۔ ایسے میں اگر ویبھو سوریہ ونشی کو پلیئنگ الیون میں موقع ملتا ہے تو وہ آئی پی ایل تاریخ کے سب سے کم عمر کے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
2. رابن مِنج:
آئی پی ایل میگا نیلامی میں ممبئی انڈینز نے رابن منج کو 65 لاکھ روپے میں خریدا۔ رابن منج ڈومیسٹک کرکٹ میں جھارکھنڈ کے لیے کھیلتے ہیں۔ رابن منج اپنی زبردست بلے بازی کے علاوہ وکٹ کیپنگ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ دراصل آئی پی ایل 2024 میں رابن منج گجرات ٹائٹنز کے حصہ تھے، لیکن سڑک حادثے کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے۔
3. سوریانش شیڈگے:
سید مشتاق علی ٹرافی کے فائنل میں سوریانش شیڈگے نے 15 گیندوں پر 36 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے تھے۔ اس میچ میں سوریانش کی ٹیم مدھیہ پردیش کے خلاف 175 رنوں کا تعاقب کر رہی تھی۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں سوریانش شیڈگے نے 252 کے اسٹرائک ریٹ سے رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 8 وکٹیں حاصل بھی کی تھیں۔ آئی پی ایل میگا نیلامی میں پنجاب کنگس نے سوریانش شیڈگے کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
4. آندرے سدھارتھ:
آندرے سدھارتھ تمل ناڈو کے لیجنڈ ایس شرتھ کے بھتیجے ہیں۔ آندرے سدھارتھ تمل ناڈو پریمیئر لیگ کے علاوہ رنجی ٹرافی میں کھیل چکے ہیں۔ رنجی ٹرافی میں آندرے سدھارتھ نے 68.00 کی اوسط سے 612 رن بنائے ہیں۔ آندرے سدھارتھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بڑے کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ بن سکتے ہیں۔
5. بیون جیکبز:
نیوزی لینڈ کے بیون جیکبز ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔ بیون جیکبز نے اپنی شروعاتی 6 ٹی20 میچوں میں 189 کے اسٹرائک ریٹ سے رن بنائے۔ اب تک بیون جیکبز 20 ٹی20 مقابلے کھیل چکے ہیں۔ جس میں اس بلے باز نے تقریباً 150 اسٹرائک ریٹ سے رن بٹورے ہیں۔
[ad_2]
Source link