
ہم جانتے ہیں کہ چیونگم چبانا دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور چوکنا، توجہ اور علمی فعالیت کو بڑھاتا ہے۔
لیکن اب جنوبی کوریا کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ دماغ کے لیے ایک اور مادہ اس سے بھی زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے اور وہ ہے لکڑی۔
ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ لکڑی کی اسٹک کو پانچ منٹ تک چبانے سے دماغ میں بنیادی اینٹی آکسیڈینٹ گلوٹاتھیون کی سطح بڑھ جاتی ہے جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مطالعہ کے مصنفین نے جرنل فرنٹیئرز ان سسٹمز نیورو سائنس میں رپورٹ کیا کہ ہماری تحقیق کے مطابق، یہ پہلی رپورٹ ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ چبانے سے انسانی دماغ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی سطح تبدیل ہو سکتی ہے اور دماغی اینٹی آکسیڈنٹ کی سطح میں اضافہ علمی افعال سے منسلک ہے۔
مطالعہ کے لیے جنوبی کوریا کے باون صحت مند یونیورسٹی طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سے ستائیس کو چیونگم دی گئی اور باقی پچیس طلبا کو لکڑی کی اسٹکس دی گئیں۔