[ad_1]
کراچی: بہادر آباد کوکن گرائونڈ کے قریب پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار 8 مسلح ملزمان نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
دن دیہاڑے واردات ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح ملزم نے شہری کو رکنے کا اشارہ کیا اور پھر اسٹریٹ کرمنلز کا 8 رکنی گروپ دندناتا ہوا پہنچ گیا۔
ملزمان نے غلط سمت سے آنے والے نوجوان کی موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھین لی، نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
پھر بھی نوجوان نے موٹر سائیکل نہ چھوڑی تو ملزم نے پستول دکھا کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔
[ad_2]
Source link