[ad_1]
راجیو شکلا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 یا 19 جنوری کو سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی۔ اس کے بعد ہی چمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو پائے گا۔
آئی پی ایل 2025 کے 18 ویں سیزن کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل آئی پی ایل کے اگلے سیزن کا فیصلہ بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں لیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اتوار (12 جنوری) کو اطلاع دی کہ آئی پی ایل 2025 کے سیزن کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا۔ حالانکہ مکمل شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس بات کی جانکاری دی گئی ہے کہ سیزن کا پہلا میچ کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ راجیو شکلا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں ایک ہی بڑا ایشو تھا اور وہ تھا خزانچی اور سیکریٹری کا انتخاب۔
راجیو شکلا نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کمشنر کی تقرری بھی ایک سال کے لیے کر دی گئی ہے۔ آئی پی ایل 2025 کی شروعات 23 مارچ سے ہوگی ساتھ ہی میٹنگ میں ویمنز پریمئر لیگ کے وینیو بھی طے کر دیے گئے ہیں جس کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال یعنی کہ 2024 آئی پی ایل سیزن کی شروعات 22 مارچ سے ہوئی تھی اور سیزن کا پہلا میچ آر سی بی اور سی ایس کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ وہیں فائنل 26 مئی کو کے کے آر اور حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ کے کے آر کی ٹیم فائنل میں جیت درج کر تیسری بار چمپئن بنی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ابھی تک ہندوستانی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس تعلق سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ بی سی سی آئی نے ٹیم کے انتخاب کے لیے آئی سی سی سے مزید وقت مانگا ہے۔ ایسے میں ایک بڑا سوال تھا کہ ٹیم انڈیا کا انتخاب کب ہوگا اس پر بھی راجیو شکلا نے ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 یا 19 جنوری کو سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی۔ اس کے بعد ہی ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو پائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link