پپو یادو نے کہا کہ مستقبل کے تمام امتحانات میں بچوں کے مستقبل کو برباد کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ حکومت اور افسران کی ملی بھگت کے بغیر پیپر لیک نہیں ہو سکتا۔
فائل تصویر آئی اے این ایس
بہار کے پورنیا کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے 70ویں مشترکہ ابتدائی امتحان (پی ٹی) کو منسوخ کرنے کے مطالبے کی حمایت میں آج بہار بند کی اپیل کی ہے۔
پپو یادو نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی پی ایس سی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ ملک میں امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کا ہے۔ آج بی پی ایس سی، کل کانسٹیبل کی بھرتی، پرسوں کلرک کا امتحان، اسکے اگلے دن میڈیکل امتحان کا پیپر لیک ہونا۔ حال ہی میں، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے کے بھتیجے کے کمرے سے میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق پرچے اور جلائے گئے ایڈمٹ کارڈ ملے ہیں، چاہے وہ سنجیو مکھیا ہو یا کوئی امتحانی مافیا، اس کے مافیا سے تعلقات ہیں، اس کا تعلق کسی بڑے لیڈر یا ان کے رشتہ داروں سے رہا ہے۔
پپو یادو نے کہا کہ مستقبل کے تمام امتحانات میں بچوں کے مستقبل کو برباد کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ حکومت اور افسران کی ملی بھگت کے بغیر پیپر لیک نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے ہم نے چندر شیکھر راون کی پارٹی، اویسی کی پارٹی اور ایم پی ہنومان بینیوال کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم 31 مارچ سے ایوان کو چلنے نہیں دیں گے۔