[ad_1]
آئی ایس ایس نے اسپیس واک کے حوالے سے پوسٹ میں لکھا کہ ’’سنیتا ولیمس اسپیس واک کے دوران بغیر نشان والا لباس پہنیں گی جب کہ مشن کے سربراہ نِک ہیگ سُرخ دھاری والا لباس پہنیں گے‘‘
ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمس 12 سال کے بعد خلا میں اپنی پہلی ’اسپیس واک‘ کرنے جا رہی ہے۔ ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنیتا ولیمس جمعرات (16 جنوری 2025) کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ایک مشن میں اپنے ساتھی خلاباز نِک ہیگ کے ساتھ نیوٹران اسٹار انٹیریئر کمپوزیشن ایکسپلورر (این آئی سی ای آر) ایکسرے ٹیلی اسکوپ کی مرمت کریں گی۔ اس کے علاوہ سنیتا ولیمس پہلے اسپیس واک کے کچھ دنوں بعد ایک اور اسپیس واک میں حصہ لیں گی۔ یہ دونوں اسپیس واک آئی ایس ایس کو اپ گریڈ کرنے اور بنائے رکھنے کے لیے ناسا کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ واضح ہو کہ پہلا مشن 16 جنوری (جمعرات) کو ’یو ایس اسپیس واک 91‘ اور دوسرا مشن 23 جنوری (جمعرات) کو ’یو ایس اسپیس واک 92‘ کے طور پر کیا جائے گا۔
واضح ہو کہ سنیتا ولیمس 16 جنوری کو اپنے پہلے اسپیس واک میں اپنے خلائی ساتھی نِک ہیگ کے ساتھ آئی ایس ایس کے اورینٹیشن کو مینٹین کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی ’کریٹیکل ریٹ گائرو اسمبلی‘ کو بدلیں گی۔ اس کے علاوہ دونوں خلاباز این آئی سی ای آر ایکسرے ٹیلی اسکوپ کے لائٹ فلٹر کا معائنہ کریں گے اور اسٹیشن کے ایک ڈاکنگ اڈاپٹر پر نیویگیشن کے لیے استعمال کیے جانے والے ریفلیکٹر ڈیوائس کو تبدیل کریں گے۔ ساتھ ہی یہ دونوں الفا میگنیٹک اسپیکٹرومیٹر کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف ایکسیس پوائنٹس اور آلات کی بھی جانچ کریں گے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مشن کے حوالے سے ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ 16 جنوری کے اسپیس واک کی مکمل توجہ این آئی سی ای آر ٹیلی اسکوپ کی مرمت پر مرکوز ہوگی۔ واضح ہو کہ نِک ہیگ اور خلائی اسٹیشن کے ایک دوسرے خلاباز ڈان پیٹیٹ نے گزشتہ سال ہی اسپیس واک کے لیے ٹریننگ لی تھی۔ آئی ایس ایس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’سنیتا ولیمس اسپیس واک کے دوران بغیر نشان والا لباس پہنیں گی جب کہ مشن کے سربراہ نِک ہیگ سُرخ دھاری والا لباس پہنیں گے‘‘
قابل ذکر ہے کہ خلا میں سنیتا ولیمس کا یہ 8واں ’اسپیس واک‘ ہوگا اور نِک ہیگ کا چوتھا۔ سنیتا ولیمس کا 23 جنوری کو ہونے والا اسپیس واک بھی ایک اہم آپریشن کا حصہ ہوگا۔ 23 جنوری کو سنیتا ولیمس دوسرے خلا باز ساتھی بوچ ولمور کے ساتھ مل کر اسٹیشن کے ٹیرس سے ایک اینٹینا اسمبلی کو ہٹائیں گی ساتھ ہی سطح کے نمونے کو جمع کریں گی اور ’چندریان 2 روبوٹک آرم‘ کے لیے ایک اسپیئر جوائنٹ تیار کریں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link