[ad_1]
جو لوگ ایئرپورٹ کے قریب رہتے ہیں وہ ہوائی جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کی آوازوں کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں۔لیکن ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ان میں سے اکثر لوگوں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ یہ سارا شور شرابا ان کے دل کی صحت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ جو لوگ ہوائی جہاز کے زیادہ شور کی سطح کا سامنا کرتے ہیں ان میں دل کی خراب کارکردگی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے جس سے دل کے دورے، فالج اور دل کی بے ترتیب دھڑکن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی ریزیڈنز میں شائع ہونے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب رہنے والے لوگوں کے دل کی ساخت اور افعال 10% سے 20% خراب ہوتے ہیں، ان لوگوں کے مقابلے جو ہوائی جہاز کے شور سے دور رہنے کے لیے منتقل ہوجاتے ہیں۔
خاص طور پر ایسے لوگوں کے دل کے عضلات وقت کے ساتھ ساتھ سخت اور موٹے ہوجاتے ہیں جس سے دل خون پمپ کرنے میں کم موثر ہوجاتا ہے۔
محققین کا اندازہ ہے کہ دل میں اس طرح کی تبدیلیاں کسی شخص کے دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو چار گنا بڑھا سکتی ہیں۔
[ad_2]
Source link