[ad_1]
سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا 1 گلاس آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر دیتا ہے۔
یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں مختلف غذاؤں سے متعلق پریشان کُن اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
تحقیق کے نتائج میں محققین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ پراسیسڈ فوڈز آپ کی زندگی کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
محققین کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذائیں جن میں مصنوعی رنگ اور ذائقے، پریزرویٹیوز اور ایملسیفائر جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں، اگر ایسی غذاؤں کو اعتدال میں نہ کھایا جائے تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
عموماً پسند کی جانے والی کچھ غذائیں تو آپ کی زندگی بھی مختصر کر سکتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک ہاٹ ڈاگ آپ کی زندگی سے 36 منٹ چھین سکتا ہے اور اگر آپ اس کے ساتھ ایک گلاس سافٹ ڈرنک بھی پیتے ہیں تو آپ کی زندگی مزید 12 منٹ مختصر ہو جائے گی۔
اسی طرح ناشتے میں شوق سے کھائے جانے والے سینڈوچز اور انڈے بھی زندگی سے 13 منٹ کم کر دیتے ہیں جبکہ پنیر اور برگر کا استعمال آپ کی زندگی سے 9 منٹ چھین لیتا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج میں صرف بری ہی نہیں اچھی خبریں بھی دی گئی ہیں۔
تحقیق کے مطابق مچھلی کی مخصوص اقسام کھانے سے آپ کی زندگی 28 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہے۔
مطالعے کے سربراہ ڈاکٹر اولیور جولیٹ نے کہا ہے کہ ’انسانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے غذائی تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔‘
ڈاکٹر اولیور کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کچھ فاسٹ فوڈز جیسے کہ پیزا، برگر، میکرونی، پنیر، ہاٹ ڈاگ اور سافٹ ڈرنکس زندگی کو کم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں مگر چند دوسری، قدرتی غذائیں زندگی کو لمبا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔
مچھلی کی کچھ اقسام آپ کی زندگی کو 32 منٹس تک بڑھا سکتی ہیں۔
ایک اور تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ پنیر جیسے کہ ’چیڈر‘ اور ’بَری‘ کھانے سے متوقع عمر کو بڑھانے اور جگر کے کینسر کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
محققین اور طبی ماہرین کی جانب سے صحت مند رہنے کے لیے الٹرا پروسیسڈ فوڈز کو زندگی سے ختم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link