[ad_1]
آپ نے بہت سے لوگوں کو اکثر یہ کہتے سنا ہوگا کہ میری ناف اتر گئی ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسا ہی ہے یا حقیقت کچھ اور ہے؟
زیر نظر مضمون میں ناف کی اس کیفیت سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے، ویسے تو در حقیقت ایلوپیتھی یا دیگر طریقہ علاج میں ناف کے ہٹنے کا کوئی ذکر موجود نہیں۔
البتہ یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ کسی بھی انسان کو یہ مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے اور عام طور پر اس کی وجوہات میں بھاری وزن اٹھانا، معمول سے ہٹ کر سخت محنت اور وقت پر کھانا نہ کھانا شامل ہے۔
ناف ہٹنے علامات میں عام طور پر پیٹ میں درد ہونا ، قبض کی شکایت، معدے کے مسائل، کھانے پینے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔
ناف اُترنے کی کیا پہچان ہے؟
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ناف اتر چکی ہے تو صبح ناشتے سے پہلے انگوٹھے کو ناف پر رکھیں، اگر وہاں وائبریشن یا دھڑکن کا احساس ہو تو ناف اپنی جگہ پر موجود ہے، دوسری صورت میں وہ اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے۔
اسی طرح ایک اور طریقہ چت لیٹنا ہے، چت لیٹ کر اپنے دونوں ہاتھ جسم کے پہلوﺅں میں رکھیں جبکہ پیروں کو سیدھا پھیلا کر انگوٹھوں کو دیکھیں، اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے متوازی یا لیول پر نہ ہو تو یہ بھی ناف اترنے کی نشانی ہوسکتی ہے۔
علاج کیا ہے؟
ناف کے ہٹنے کا ایک بہترین علاج خشک چائے کی پتی ہے، اسے اچھی طرح پیس لیں اور پھر ایک چائے کا چمچ اس سفوف کو ایک گلاس پانی میں ملاکر پی لیں، جس سے پیٹ میں درد فوری ختم ہوجائے گا، تاہم کچھ افراد کو ریلیف میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
اسی طرح بیٹھ کر ٹانگیں سامنے پھیلا لیں، پھر اپنی دائیں ٹانگ کو موڑ لیں اور اپنے ہاتھوں کو آگے پھیلا کر بائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھونے کی کوشش کریں اور 7 بار اسے دہرائیں۔
اس کے بعد دونوں ٹانگوں کو سیدھا پھیلا لیں اور اس بار بائیں ٹانگ کو موڑ کر ہاتھوں سے دائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھوئیں، یہ عمل بھی 7 بار دہرائیں، اس ورزش سے ناف اپنی جگہ واپس لوٹ آئے گی۔
[ad_2]
Source link