[ad_1]
ٹیکساس: فرنیچر کے 134 سالہ پرانے برانڈ ‘Conn’s نے دیوالیہ ہوجانے اور حالیہ برسوں میں سست روی کا سامنا کرنے کے بعد ملک بھر میں اپنی تمام آؤٹ لیٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی نے ٹیکساس کی عدالت میں دیوالیہ پن کی فائل دائر کی۔ 1890 میں قائم کردہ ’کونز‘ ملک بھر میں 553 ریٹیل اسٹور کی مالک ہے جو دیوالیہ پن کے بعد بند ہونے جارہی ہیں۔
کمپنی نے کچھ مقامات پر اسٹور سیل کرنا شروع کردیے ہیں اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے ان سیلز کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت میں دیوالیہ پن کی فائلنگ اس وقت کی گئی جب کمپنی کو حالیہ برسوں میں ناقابلِ تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ان چیلنجوں میں صارفین کے رویے میں تبدیلیاں، شرح سود کا دباؤ، افراط زر، اور انضمام میں تاخیر اور 2023-24 کے دوران فرم کے انضمام سے منسلک اخراجات میں اضافہ شامل ہے۔
[ad_2]
Source link