Site icon اردو

الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے حلقے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم


الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار حسن ظہری نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی جب کہ باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔





Source link

Exit mobile version