Site icon اردو

ٹورنٹو پولیس ایسو سی ایشن کا وزیر اعظم ٹروڈو سے استعفیٰ کا مطالبہ، پوسٹ میں لکھا ‘حکومت پر اعتماد نہیں رہا’


اس سے قبل ایسو سی ایشن نے کہا تھا “یہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے۔ 9 سال تک کچھ نہ کرنے کے بعد آپ نے ایسے وقت کا انتخاب کیا جب آپ کی حکومت انارکی میں اتر رہی ہے اور تجاویز کے ذریعہ ہمیں خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیا مذاق ہے۔” اس پوسٹ میں وزیر اعظم ٹروڈو کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

دراصل کینیڈیائی رکن پارلیمنٹ انیتا آنند کی طرف سے کچھ تجاویز پیش کی گئی تھیں۔ جس میں پہلی، کریمنل کوڈ میں ترمیم تاکہ بار بار اور پُرتشدد جرم کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔ دوسری، گاڑی چوری، توڑ پھوڑ اور جبراً گھسنے جیسے پُرتشدد جرائم میں ضمانت کے لیے سخت شرائط، تیسری برآمد کی جانے والی اشیاء کی جانچ کا حق سی بی ایس اے افسران کو دینا، شامل تھی۔

واضح ہو کہ کینیڈا میں حالیہ وقت میں ٹروڈو حکومت کی مقبولیت میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ ایسے میں ٹروڈو حکومت کی سب سے طاقتور وزیر فری لینڈ کے استعفیٰ کو حکومت کے لیے شدید جھٹکا تسلیم کیا جا رہا ہے۔



Source link

Exit mobile version