Site icon اردو

چین جوہری طاقت کی توسیع میں مصروف، پنٹاگن رپورٹ میں 600 نیوکلیئر اسلحے تیار کرنے کا انکشاف


امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے بدھ کو عالمی سلامتی کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں چین کے بڑھتے جوہری اسلحہ ذخیرہ کی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چین نے 600 جوہری اسلحے تیار کر لیے ہیں جو 2030 تک بڑھ کر ایک ہزار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں چین کے بڑھتے فوجی وسائل کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بدعنوانی کی وجہ سے چینی فوج کی جدید کاری کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے جوہری اسلحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے 2035 تک کوشش جاری رکھ سکتا ہے۔ ایسا کرکے وہ امریکہ اور روس کے جوہری اسلحوں کے ذخیرہ کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔



Source link

Exit mobile version