Site icon اردو

پی آئی اے کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کیلیے فعال کرنے کا فیصلہ



کراچی:

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 ساختہ طیارے اور ایئر 320 ساختہ طیارے کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بوئنگ 777 طیارہ 440 نشستوں والا بڑی گنجائش کا حامل طیارہ ہے جسے یورپ اور حج آپریشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طیارہ 10 جنوری سے شروع ہونے والے یورپ فلائٹ آپریشن کے لیے بھی کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

بوئنگ 777 طیارہ ایک سال سے زائد عرصے سے گراونڈ حالت میں موجود تھا۔ طیارے کے دو انجنز ایک دو روز کے دوران  پاکستان پہنچا دیے جائیں گے، طیارہ پیرس کے لیے پہلی پرواز لیکر 10 جنوری کو روانہ ہوگا۔

ایئربس 320 اور بوئنگ 777 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے فعال بیڑے کی تعداد بڑھ کر 18 ہوجائے گی جبکہ دو طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔





Source link

Exit mobile version