Site icon اردو

’ہم امبیڈکر کے نام کا جاپ کرتے رہیں گے‘، امیت شاہ کے بیان پر تمل سپر اسٹار وجے کا دو ٹوک جواب


پارلیمنٹ میں امت شاہ کے ذریعہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے سلسلے میں کیے گئے تبصرے پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ امت شاہ سے لگاتار استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اب اس تنازعہ میں تمل سپر اسٹار اور تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ وجئے بھی کود پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں وجئے نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو امبیڈکر کے نام سے ‘ایلرجی’ ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی وجئے نے امبیڈکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی شہریوں کے لیے آزادی کے جذبہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔



Source link

Exit mobile version