Site icon اردو

سیکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کردیا



راولپنڈی:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 دسمبر  کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں 11  خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی خفیہ اطلاعات پر کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔

تیسری جھڑپ ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں ہوئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 2 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خات مے کے عزم پر قائم ہے۔





Source link

Exit mobile version