Site icon اردو

سول نافرمانی شروع کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے: علی امین گنڈاپور


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے خیبرپختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے خیبرپختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟

سول نافرمانی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگر انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔




Source link

Exit mobile version