مصری فٹبالر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالے انکل خالد اور انکی نواسی کو خراج تحسین پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
پرتگال کے تاریخی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں ریو ایوینیو اور وکٹوریہ ایف سی کا میچ 2، 2 گول سے برابر رہا تاہم اس میچ میں مصری فٹبالر احمد حسن کوکا نے فلسطینی نانا انکل خالد اور نواسی ریم کو خراج تحسین پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔
مصری فٹبالر کی ٹیم میچ جیتنے سے قاصر رہی تاہم انہوں نے میچ کے اختتام پر اپنی جرسی اوپر کرکے فلسطینی بزرگ اور انکی نواسی کو یاد رکھا جبکہ وہ اس لمحے پر آبدیدہ بھی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نانا خالد کی ننھی نواسی شہید ہوگئی تھی جبکہ نواسی کی لاش سے لپیٹ کر رونے اور اسکے چہرے سے مٹی صاف کرنے ویڈیوز نے لوگوں دہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم دو روز قبل خالد بھی قابض افواج کی غزہ پر بمباری کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں: برازیل کے لیجنڈری فٹبالر ‘رونالڈو’ نے واپسی کا عندیہ دیدیا
دو روز قبل اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پناہ گرین کیمپ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے تھے، ان میں بزرگ فلسطینی کی شناخت خالد نبحان کے نام سے ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔