Site icon اردو

شتروگھن سنہا نے مکیش کھنہ کو کیا خاموش! بیٹی سوناکشی کی پرورش پر اٹھائے تھے سوالات


شتروگھن سنہا نے مکیش کھنہ کی سوناکشی سنہا کی پرورش پر کی گئی تنقید کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوال کا جواب نہ دینا کسی کی شخصیت یا ہندو ہونے پر سوال نہیں اٹھاتا

" class="qt-image"/>

شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا کی فائل تصویر / Getty Images

"/>

شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا کی فائل تصویر / Getty Images

بالی ووڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کا دفاع کیا ہے، جن کی پرورش پر مکیش کھنہ نے سوالات اٹھائے تھے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مکیش کھنہ نے سوناکشی کے ایک پرانے شو میں رامائن سے متعلق سوال کا جواب نہ دینے پر ان پر تنقید کی تھی۔ کھنہ نے کہا تھا کہ سوناکشی کو رامائن کے بارے میں بہتر معلومات ہونی چاہئیں اور ان کے اس سوال کا جواب نہ دینا ان کی پرورش پر سوالیہ نشان ہے۔ اس پر سوناکشی نے کھنہ کو کھلے خط کے ذریعے جواب دیا تھا، جس پر شتروگھن سنہا نے بھی مکیش کھنہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

شتروگھن سنہا نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے نہیں سمجھ آتا کہ کسی کو سوناکشی کے رامائن سے متعلق سوال کا جواب نہ دینے پر اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ سوال اٹھانے والا شخص خود رامائن کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ وہ اس بارے میں ماہر ہونے کا دعویٰ کیوں کر رہا ہے؟ اور اس کے پاس ہندو مذہب کا محافظ ہونے کا کون سا منصب ہے؟‘‘ شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ سوناکشی کا رامائن کے ایک سوال کا جواب نہ دینا ان کی شخصیت یا ہندو مذہب کی پہچان کے حوالے سے کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔ ان کے مطابق یہ ایک معمولی بات ہے جسے اتنی اہمیت دینا درست نہیں ہے۔

شتروگھن سنہا نے اس موقع پر اپنی بیٹی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا، ’’میں اپنے تینوں بچوں پر فخر کرتا ہوں اور سوناکشی کے بارے میں بھی مجھے ہمیشہ فخر رہا ہے۔ وہ اپنے دم پر ایک بڑی اداکارہ بنیں اور ان کا کیریئر شروع کرنے کی کبھی بھی مجھے ضرورت نہیں پڑی۔‘‘ شتروگھن نے مزید کہا کہ سوناکشی نے ہمیشہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان پر کسی قسم کا شک نہیں کیا جا سکتا۔ شتروگھن نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’وہ ایسی بیٹی ہیں جن پر ہر والد کو فخر ہونا چاہیے۔ انہیں کسی سے بھی اس بات کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔‘‘

اس سے قبل سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں مکیش کھنہ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ، ’’میں نے حال ہی میں آپ کا بیان سنا جس میں آپ نے کہا تھا کہ یہ میرے والد کی غلطی تھی کہ میں نے کئی سال پہلے ایک شو میں رامائن کے بارے میں ایک سوال کا صحیح جواب نہیں دیا تھا لیکن میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ اس دن ہاٹ سیٹ پر دو خواتین بھی موجود تھیں جنہیں اسی سوال کا جواب نہیں آیا تھا لیکن آپ نے ہمیشہ صرف میرا ہی نام لیا، جس کی وجہ بہت واضح ہے۔‘‘

سوناکشی نے اس بیان میں مزید کہا کہ مکیش کھنہ کی تنقید ان کے لیے غیر ضروری تھی اور اس کا مقصد صرف ان کی عزت کو مجروح کرنا تھا۔ سوناکشی نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں خود کفیل ہیں اور کسی کے نظر انداز کرنے یا تنقید کرنے سے ان کی عزت میں کمی نہیں آئے گی۔ یہ پورا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی خوب بحث کا موضوع بنا رہا۔ کئی صارفین نے مکیش کھنہ کی تنقید کی مذمت کی، جبکہ کچھ نے سوناکشی کی حمایت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version