Site icon اردو

ووٹنگ کے دوران 20 سے زائد بی جے پی اراکین پارلیمنٹ رہے غیر حاضر، اب ان کی خیر نہیں!


آج لوک سبھا میں جب ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ بل مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کے ذریعہ پیش کیا گیا، اور پھر اسپیکر اوم برلا نے الیکٹرانک ووٹنگ کرائی تو اپوزیشن نے زوردار ہنگامہ کر دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ووٹنگ پرچی کے ذریعہ کرائی جائے۔ الیکٹرانک ووٹنگ میں اس بل کی حمایت میں 220 ووٹ اور خلاف میں 149 ووٹ پڑے تھے۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ جب اپوزیشن کے ہنگامہ کے بعد دوبارہ پرچی سے ووٹ ڈالے گئے تو بل کی حمایت میں 269 ووٹ پڑے اور خلاف میں 198 ووٹ۔ ظاہر ہے برسراقتدار طبقہ ضروری دو تہائی ووٹ حاصل نہیں کر سکا، پھر بھی بل کو جے پی سی کے پاس صلاح و مشورہ کے لیے بھیج دیا گیا۔



Source link

Exit mobile version