روس کی دارالحکومت ماسکو میں منگل کو ایک شدید بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں روسی فوج کے ایک اعلیٰ عہدہ دار جنرل اور ان کے اسسٹنٹ کی موت ہو گئی۔ روس کی تفتیشی کمیٹی نے بم دھماکہ کے حوالے سے بتایا کہ ’’نیوکلیئر، بایولوجیکل، کیمیکل ڈیفنس فورس (این بی سی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف منگل کی صبح ایک رہائشی بلاک سے نکل رہے تھے۔ اسی وقت وہاں پر موجود ایک اسکوٹر میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا جس میں دھماکہ ہو گیا اور لیفٹیننٹ کی موت ہو گئی۔‘‘ دھماکے کے بعد کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں دیکھا گیا ہے کہ بلڈنگ کے دروازے اور کھڑکیوں کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔