Site icon اردو

حج ٹرینر کے انتخاب کے لیے آن لائن درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع، 22 دسمبر تک ملے گا موقع


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق دہلی کے لیے اب تک حج ٹرینر کے لیے مجموعی طور پر 19 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

" class="qt-image"/>

حج منزل کی فائل تصویر

"/>

حج منزل کی فائل تصویر

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2025 کے لیے منتخب عازمین حج کو حج کے ارکان و مسائل، دوران حج سعودی عربیہ کے مقدس شہر مکہ المکرمہ و مدینہ منورہ میں دوران قیام پیش آنے والے معاملات اور صحت و سلامتی سے وابستہ ہدایات کی معلومات فراہم کرنے کے پیش نظر حج ٹرینر کے انتخاب کے لیے مطلوبہ آن لائن درخواست جمع کرنے کی مدت 22 دسمبر 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق دہلی کے لیے اب تک کل 19 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ حج ٹرینر کے لیے متعین ضابطے کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے منتخب عازمین کی ٹریننگ کے لیے کم سے کم 20 حج ٹرینر کی ضرورت ہے اور حج سے متعلق تمام معاملات و مسائل سے واقفیت رکھنے والے بہتر سے بہتر ٹرینر کو ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر منتخب کیا جاے گا اور منتخب شدہ تمام حج ٹرینر علاقہ وار حجاج کی فہرست کے مطابق کم سے کم تین ٹرینینگ کیمپ کا انعقاد کریں گے جبکہ ایک مرکزی تربیتی پروگرام حج منزل ترکمان گیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔

دوسری جانب حج کمیٹی آف انڈیا نے اس درمیان محرم کوٹے میں درخواست گذار خواتین کی منتخب فہرست جاری کرنے کے ساتھ ہی حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 30 دسمبر تک کی تو سیع کر دی ہے جس کے مطابق پہلی قسط جمع کر چکے عازمین حج کو اب دوسری قسط کی رقم ایک لاکھ بیالیس ہزار روپے جبکہ ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین اور محرم کوٹے میں منتخب عازمین کو ایک ساتھ دو قسطوں کی رقم دو لاکھ بہتر ہزار تین سو روپے 30 دسمبر 2024 تک جمع کرانا لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version