Site icon اردو

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی


ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہو کر 2637 ڈالر فی اونس ہے۔




Source link

Exit mobile version