وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور جہاں تک ممکن ہو کام کی رفتار کو تیز کریں اور زمینی سطح پر اس پر موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ امسال الیکشن کے باعث تعمیر وترقی کے کام متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائی جائے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے سانبہ میں میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امسال کوڈ آف کنڈکٹ کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ،” پارلیمنٹ کے انتخابات طویل عرصے تک چلے اورماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے کام رُک گئے۔ یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں، جہاں انتخابات کے ساتھ کام کا سیزن تھا، پیش رفت میں مزید تاخیر ہوئی۔“
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور جہاں تک ممکن ہو کام کی رفتار کو تیز کریں اور زمینی سطح پر اس پر موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کام کو اطمینان بخش طریقے سے مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر موجودہ سرکار وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے سرکار نے سبھی محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔