ہریانہ کے سونپی پت میں گیل گیس کمپنی کی پائپ لائن میں بھی منگل کی صبح آگ لگنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ پائپ لائن میں رساؤ کی وجہ سے ہوا دھماکہ۔
ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
دہلی میں این-63، سیکٹر-1 بوانا صنعتی علاقے میں آج (منگل) صبح ایک فیکٹری میں شدید آگ لگ گئی۔ اس دوران فیکٹری میں آگ پھیلنے سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ اس دوران آس پاس کے علاقوں میں دھوئیں کا غبار پھیل گیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ اس آتشزدگی میں کسی بھی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری طرف ہریانہ کے سونپی پت میں گیل گیس کمپنی کی پائپ لائن میں بھی منگل کی صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے اچانک تیز دھماکہ ہوا اور اس کے بعد آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ نندوانی نگر کا بتایا جا رہا ہے۔ یہاں ایک مکان کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ کی وجہ سے آس پاس کے گھروں سے لوگ خوف سے باہر نکل آئے اور معاملے کی جانکاری گیل گیس کمپنی کے ملازمین کو دی۔ اطلاع ملتے ہی کمپنی کے ملازمین موقع پر پہنچے اور پائپ کو ٹھیک ٹھاک کرنے میں لگ گئے۔
اس معاملے میں کمپنی کے ملازم روی ملک کا کہنا ہے کہ نندوانی نگر میں صبح پائپ سے رساؤ کی اطلاع ملی تھی۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ کسی نے پائپ کے پاس میں آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے پائپ لائن میں لکیج ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ابھی حالات قابو میں ہے اور جلد ہی گیس کی پائپ کو درست کر دیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔