محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ ابھی دھند کی بجائے سرد لہر کا اثر زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔ فی الحال ایک کمزور ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ ہمالیائی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، حالانکہ اس سے کسی اہم موسمی سرگرمی کی امید نہیں ہے لیکن یہ شمال کے میدانی علاقوں میں چل رہی ٹھنڈی ہواؤں کو سست کر سکتا ہے، جس سے کم سے کم درجہ حرارت میں تھوڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
موسم سائنس دانوں نے منگل کو ہریانہ کے 14 ضلعوں میں سرد لہر اور کہرے کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ سرد لہر کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں ابھی گراوٹ ہو سکتی ہے۔ موسم میں مسلسل ہو رہی تبدیلی کے سبب گزشتہ ایک ہفتہ میں رات کا درجہ حرارت تیزی سے نیچے گرا ہے۔