Site icon اردو

یمنا ایکسپریس-وے پر بڑا حادثہ، کار نے 5 افراد کو کچلا، 4 کی موت


یمنا ایکسپریس-وے 161 کلومیٹر پر حادثہ شدہ کینٹر میں سے ڈرائیور کو باہر نکال کر اسے سائڈ میں لے جانے کے دوران آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جا رہی تیز رفتار کار نے 5 افراد کو اپنی زد میں لے لیا۔

" class="qt-image"/>

سڑک حادثہ / یو این آئی

"/>

سڑک حادثہ / یو این آئی

اتر پردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ نشے کی حالت میں کار سواروں نے 5 لوگوں کو کچل دیا جس میں 4 کی دردناک موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یمنا ایکسپریس-وے 161 کلومیٹر پر کینٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گئی تھی، جس سے کینٹر اوور ٹیکنگ لین میں آ گیا تھا۔

حادثہ شدہ کینٹر کو دیکھنے کے لیے آگرہ سے نوئیڈا جا رہے کار سوار نوجوان رک گئے اور نامعلوم گاڑی سے ٹکرائی کینٹر کے پھنسے ڈرائیور کی مدد کی کوشش کرنے لگے۔ دو کار سوار اور ایک کینٹر ڈرائیور کینٹر کے پھنسے ہوئے ڈرائیور کو نکال کر اسے سائڈ میں لے جا رہے تھے کہ تبھی آگرہ سے نوئیڈا کی طرف تیزی سے جا رہے نشے میں دھت کار سوار ڈرائیور نے زخمی کینٹر ڈرائیور سمیت سبھی مددگاروں کو روند ڈالا۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کھندولی ٹول اتھاریٹی کی ٹیم اور تھانہ انچارج انسپکٹر کھندولی راکیش کمار چوہان پولیس دستے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے سنگین طور سے زخمی شخص کو آگرہ کے ایس این اسپتال میں داخل کرایا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ٹال اتھاریٹی کے مطابق حادثہ کرنے والا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ فی الحال پولیس مہلوکین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version