ملک کی راجدھانی دہلی میں رفتار کی تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ آدرش نگر علاقے میں ایک کار نے کئی لوگوں کو ٹکر مار دی اور ایک معصوم بچہ کار کے نیچے پھنس گیا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب
دہلی کے آدرش نگر میں سڑک حادثے کا ایک سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ جائیں گے۔ دراصل ایک دکان کے پاس چار پانچ لوگ کھڑے ہو کر باتیں کر رہے تھے۔ اسی دوران سامنے سے ایک تیز رفتار سینٹرو کار آئی اور پاس ہی کھڑی بائک کو ٹکر مارنے کے بعد وہاں کھڑے چار پانچ لوگوں کوبھی ٹکر ماری ۔
کار کی اس زوردار ٹکر سے کئی لوگ چھلانگ لگا کر دور جا گرے اور اس کے بعد گاڑی بھی وہیں رک گئی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک معصوم بچہ بھی گاڑی کی زد میں آکر ٹائر کے نیچے پھنس گیا۔ گاڑی کی زد میں آنے والے افراد میں سے ایک نے گاڑی کا پہیہ اٹھا کر بچے کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔
اسی دوران دوسری طرف سے بچے کی ماں بھی بھاگتی ہوئی آئی اور اسے بچانے کی کوشش کی اور روتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ مارا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے گاڑی کو اٹھا کر بچے کو باہر نکالا اور اس کے ساتھ اسپتال کی طرف بھاگے۔ رپورٹ کے مطابق بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔حادثے کے بعد ولوگوں نے کار ڈرائیور پر اپنا غصہ نکالا اور گالی گلوچ کی۔ اس حادثہ نے پورے آدرش نگر علاقہ میں ہلچل مچادی ہے۔