آج کانگریس لیڈران ٹریکٹر پر سوار ہو کر مدھیہ پردیش اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے جس سے وہاں شور شرابہ جیسے حالات پیدا ہو گئے۔ دراصل مدھیہ پردیش کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت نے انتخاب میں کیے گئے وعدوں کو اب تک پورا نہیں کیا۔ اسی کے پیش نظر کانگریس نے اسمبلی کا گھیراؤ کر حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ کانگریس نے حکومت کی بہت ساری ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تحریک چلائی، لیکن کسان کے ایشوز کو کانگریس لیڈران نے اولین ترجیح دی۔ مظاہرے کے دوران اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار خود ٹریکٹر پر سوار ہو کر آئے۔ احتجاج کے دوارن کانگریس لیڈران اپنے ہاتھوں میں کھاد کی بوریاں بھی لیے ہوئے تھے۔