Site icon اردو

آئی جی اسلام آباد کی جماعت اسلامی کو بلااجازت دھرنے دینے پر کارروائی کی وارننگ

آئی جی اسلام آباد کی جماعت اسلامی کو بلااجازت دھرنے دینے پر کارروائی کی وارننگ

[ad_1]

 اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کے خلاف کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

جماعت اسلامی نے بجلی و گیس بلوں میں اضافے کے خلاف جمعے کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اجازت ملے یا نہ ملے ڈی چوک میں دھرنا ضرور دیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر جلسہ یا دھرنا دیا تو کارروائی کریں گے، کسی کو بھی اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسہ یا جلوس نہیں کرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 18 جولائی کو دھرنے کی درخواست دی تھی۔



[ad_2]

Source link

Exit mobile version