نوپی لان کی یاد میں منعقد پروگرام میں خطاب کے دوران منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریاست میں حالات بہت خراب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ریاستی اور مرکزی حکومت منی پور میں مستقل طور پر امن و امان قائم کرنے کے حوالے سے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ ریاست کی حالت کافی نازک ہے اس لیے مستقل حل میں وقت لگے گا۔‘‘ 6 پولیس اسٹیشنوں میں پھر سے ’افسپا‘ لگانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’ریاستی حکومت نے مرکز سے ان پولیس اسٹیشنوں سے ’افسپا‘ کو ہٹانے کی بھی اپیل کی ہے۔‘‘ پروگرام سے خطاب کے پہلے بیرین سنگھ نے اراکین اسمبلی کے ساتھ امپھال میں نوپی لان میموریل کمپلیکس میں نوپی لان کے مجسمے پر پھول بھی چڑھائے۔ پروگرام میں ان کے ساتھ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر وشواجیت سنگھ بھی موجود تھے۔