Site icon اردو

پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا؟


گوگل نے 2024 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل نے مجموعی طور پر 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ کرکٹ، ہاؤ ٹو، ریسیپی، موویز اور ڈرامہ، ٹیکنالوجی اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

2024 وہ سال ہے جب پاکستان میں کافی منفرد شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔ پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ ایرانی نژاد فرانسیسی فوٹوگرافر عباس عطار ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ لوگوں نے ان کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیوں کیا مگر گوگل ٹرینڈز کے مطابق مارچ 2024 کے اختتام پر ان کے بارے میں کافی سرچ کیا۔ اس وقت گوگل کی جانب سے ان کے نام سے ایک ڈوڈل جاری کیا گیا تھا جو ہوسکتا ہے کہ ان کے سرچ ہونے کی وجہ بنا ہو۔

درج ذیل میں اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے نام جانیں۔

1۔ عباس عطار

2۔ Etel Adnan (لبنانی نژاد امریکی شاعرہ)

3۔ ارشد ندیم

4۔ ثنا جاوید

5۔ ساجد خان

6۔ شعیب ملک

7۔ حریم شاہ

8۔ مناہل ملک

9۔ زویا ناصر

10۔ مکیش امبانی




Source link

Exit mobile version