اردو

بجلی کی لاگت کو کم کرنے کیلئے وزارت بجلی جامع منصوبہ پیش کرے، وزیرِاعظم

[ad_1]

شہباز شریف کا ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف

شہباز شریف کا ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف

 اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی لاگت کو کم کرنے کیلئے وزارت بجلی جامع منصوبہ پیش کرے۔

محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی ترقیِ برآمدات بورڈ (National Export Development Board) کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کو حکومت کی جانب سے برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی کی رواں برس برآمدات 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جن کو دگنا کرنے کیلئے آئندہ پانچ برس کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دیتے ہوئے کہا کہ وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے آئندہ تین برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کیلئے عملی اقدامات کریں.

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ الحمد اللہ گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، برآمد کندگان کے نشاندہی کردہ مسائل کو آئندہ دو ہفتے میں حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے والی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے شپنگ کے حوالے سے مسائل کو فوری حل کرکے یورپ و امریکہ پاکستانی سامان کی ترسیل کا دورانیہ کم کیا جائے، ایف بی آر کی جانب سے برآمد کندگان کے ریفنڈز میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا، صنعتوں کیلئے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کیلئے وزارت بجلی ایک جامع منصوبہ پیش کرے۔



[ad_2]

Source link

Exit mobile version