Site icon اردو

امیتابھ بچن کا ذومعنی بیان: کیا یہ بیٹے اور بہو کے رشتے پر تبصرہ ہے؟

ممبئی : بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا پیغام شیئر کیا ہے جسے صارفین ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں سے جوڑ رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا: “جو لوگ ہر لفظ میں اپنا مطلب تلاش کرتے ہیں، وہ اپنی ذاتی زندگی کی بدقسمتی چھپا لیتے ہیں۔”

یہ پیغام اس وقت آیا جب گزشتہ دو سالوں سے ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب ایشوریا نے اپنی بیٹی ارادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ابھیشیک نظر نہیں آئے۔

2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی یہ جوڑی بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی میں شمار ہوتی ہے۔ تاہم دونوں نے طلاق کی خبروں پر کبھی براہ راست کوئی بیان نہیں دیا، جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔

 

Exit mobile version