Site icon اردو

پرینیتی چوپڑا نے ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟ 

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا  نے حال ہی میں مشہور پروگرام آپ کی عدالت میں اپنی فلمی انتخاب پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینمل کے بجائے امتیاز علی کی فلم چمکیلا کیوں منتخب کی۔

پرینیتی کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے لیے بھی اہم ثابت ہوا۔

پرینیتی نے بتایا کہ انہیں رشمیکا مندنا کے کردار کے لیے اینمل کی پیشکش ہوئی تھی، جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں۔ تاہم، شیڈولنگ مسائل کے باعث انہیں انتخاب کرنا پڑا۔ 

انہوں نے کہا، “مجھے دونوں فلموں میں سے ایک کو منتخب کرنا تھا، اور میں نے چمکیلا کو منتخب کیا کیونکہ مجھے اس کہانی سے پہلے ہی محبت ہو چکی تھی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ فلم میری زندگی میں ایک اور محبت بھی لے آئے گی۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ چمکیلا پر کام کرتے ہوئے پرینیتی کی ملاقات اپنے موجودہ شوہر راگھو چڈھا (رہنما، عام آدمی پارٹی) سے ہوئی۔ پرینیتی نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات لندن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی، جہاں ان کے بھائی شیوانگ نے راگھو کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا تھا، جو ان کی دوستی کی بنیاد بنی۔

پرینیتی چوپڑا نے 2011 میں فلم لیڈیز ورسز رکی بھل سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی فلموں عشق زادے، شدھ دیسی رومانس اور ہنسی تو پھسی سے شہرت حاصل کی۔ چند ناکام فلموں کے بعد، انہوں نے سندیپ اور پنکی فرار اور سائنا میں شاندار اداکاری کی۔ اب فلم امر سنگھ چمکیلا میں ان کی پرفارمنس کو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Exit mobile version