[ad_1]
ناناؤ: جاپان میں مچھلی گھر رواں سال یکم جنوری کو علاقے میں آئے ایک طاقتور زلزلے سے تباہی کے تقریباً چھ ماہ بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
نوتوجِیما ایکویریم نامی مچھلی گھر کو دوبارہ کھولنے کیلیے جاپانی ریاست اشی کاوا کے ناناؤ شہر میں ہفتے کے روز ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مچھلی گھر دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ مچھلی گھر زلزلے میں پانی کو گردش دینے والے آلات اور پائپوں کو نقصان پہنچنے کے بعد عملی اُمور معطل ہونے پر مجبور ہو گیا تھا۔
اس زلزلے میں تقریباً 4,000 جانور ہلاک ہو گئے تھے، جن میں وہیل شارک بھی شامل تھیں جو مچھلی گھر آنے والوں میں مقبول تھیں۔
حکام نے زندہ بچ جانے والے پینگوئن، سمندری کچھوؤں اور دوسرے آبی جانوروں کو دیگر مراکز میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم جیسے جیسے تعمیرِنو کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی، انہیں واپس لے آیا گیا ہے۔
مچھلی گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور سمندری شیر اپنے منتقل کیے گئے مقامات پر ہی موجود ہیں تاکہ اُنہیں موسمِ گرما کی تپش میں نقل و حمل سے بچایا جا سکے، موسم ٹھیک ہوتے ہی انہیں دوبارہ مچھلی گھر میں منتقل کر دیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link