Site icon اردو

وکرانت میسی کی اداکاری سے بریک محض پبلسٹی اسٹنٹ ثابت ہوئی، فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کی سیٹ پر آئے نظر


فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کے ہدایت کار سنتوش سنگھ ہیں، اسے مانسی اور ورون باگلا پروڈیوس کر رہے ہیں، کہانی نرنجن اینگر اور مانسی باگلا نے لکھی ہے، موسیقی وشال مشرا کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

" class="qt-image"/>

وکرانت میسی، تصویرسوشل میڈیا

"/>

وکرانت میسی، تصویرسوشل میڈیا

فلم ’بارہویں فیل‘ سے بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام بنانے والے وکرانت میسی فلموں سے بریک کے فیصلے کے کچھ دن بعد ہی دوبارہ کام پر لوٹ گئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹا گرام‘ پر اداکاری سے بریک لینے سے متعلق ایک پوسٹ کی تھی۔ ان کے اس فیصلہ سے فلم شائقین کو ایک دھچکا لگا تھا اور کئی نے ان کو اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کرنے کے لیے کہا تھا۔ عام طور پر فلموں سے کوئی ایکٹر تبھی بریک لیتا ہے یا مکمل طور پر چھوڑ دیتا ہے جب اس کی فلمیں نہیں چلتی ہوں۔ حالانکہ وکرانت میسی کی حالیہ فلموں کو شائقین نے کافی پسند کیا ہے۔

فلموں سے بریک کی خبر کے ایک دن بعد ہی وکرانت میسی نے صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بریک عارضی ہے دائمی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے اہل خانہ کے ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے ہیں، اس لیے انہوں نے فلموں سے بریک لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب انہوں نے پہلی بار فلموں سے بریک لینے کی بات کی تھی تو بہتوں نے یہی کہا تھا کہ وہ بریک نہیں لے رہے ہیں بلکہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ اب جبکہ وکرانت میسی کو اپنی آئندہ فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کے سیٹ پر دیکھا گیا تو یہ ثابت ہوا کہ ان کا بریک محض ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہی تھا۔

وکرانت میسی کو اپنی آنے والی فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کی سیٹ پر دہرادون میں دیکھا گیا ہے۔ وہ یہاں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ شنایا کپور نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آئی ہے جس میں وہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بہرحال، ان کی فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ پیار، رومانس اور بھوت کی کہانی ہے۔ فلم کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو فلم کے ہدایت کار سنتوش سنگھ ہیں جبکہ اسے مانسی اور ورون باگلا پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی نرنجن اینگر اور مانسی باگلا نے لکھی ہے۔ اس فلم کی موسیقی وشال مشرا کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version