اردو

راولپنڈی میں مسلح شخص مبینہ طور پر سابق بیوی اور سسر کو زخمی کردیا

[ad_1]

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ وارث خان  کے علاقے میں مسلح شخص نے  فائرنگ کرکے سابقہ بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

راولپنڈی نے پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شادی مبینہ حملہ سے ہوئی تھی تاہم گھریلو ناچاقی پر خلع کے بعد خاتون اپنے والد کے گھر پر رہاہش پذیر تھی اور حملے کے وقت دونوں باپ بیٹی میٹرو اسٹیشن وارث خان  سے صدر جا رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹی جب  کمیٹی چوک انڈر پاس کے پہنچے تھے تو مبینہ طور پر سابق خاوندموٹر سائیکل پر وہاں آیا اور فائرنگ کرکے دونوں  کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایس ایچ او وارث خان انسپکٹر تہذیب الحسن کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

Exit mobile version