اردو

ابھیشیک بچن کی جانب سے طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی

[ad_1]

اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں بھی الگ الگ انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے : فوٹو : فائل

اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں بھی الگ الگ انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن کی طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں، اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں بھی الگ الگ انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

اس کا اندازہ گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقد ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ پہنچے جبکہ ایشوریا رائے اور آرادھیا الگ پہنچیں۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک کے رشتے میں اختلافات کی خبروں کے دوران ہی اداکار نے طلاق پر تحریر کیا گیا آرٹیکل لائیک کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشوریا سے علیحدگی کی افواہیں، ابھیشیک نے طلاق پر مبنی پوسٹ لائک کردی

تاہم، اب ابھیشیک بچن کی جانب سے مذکورہ پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے جس کے بعد مداحوں نے سکون کی سانس لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے زیرک مارکر نامی لکھاری کی وجہ سے طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کی ہے۔

صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ لکھاری ایشوریا رائے بچن کے بہت اچھے اور پُرانے دوست ہیں اور اداکار نے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پوسٹ لائیک کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ آرٹیکل بھارتی جریدے ‘انڈین ایکسپریس’ میں شائع ہوا ہے اور آرٹیکل کے لکھاریوں میں زیرک مارکر کا نام بھی شامل ہے۔



[ad_2]

Source link

Exit mobile version