Site icon اردو

دس سالہ لڑکے نے ذہانت میں آئنسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا



ہانسلو ویسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بھارتی نژاد برطانوی کرش اروڑا نے 162 کا غیر معمولی آئی کیو اسکور حاصل کرلیا ہے جو تاریخ کے معروف طبیعیات دان البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے تخمینہ شدہ آئی کیو سے زیادہ ہے۔

میٹرو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ شاندار کامیابی کرش اروڑا کو دنیا بھر کے ذہین ترین افراد کے 1 فیصد تناسب میں سب سے اوپر لے گئی ہے۔

کرش اروڑا کی غیر معمولی ذہانت نے انہیں مینسا میں جگہ دلوادی ہے جو کہ غیر معمولی ذہانت والے افراد کی سوسائٹی ہے۔

اپنی اس کامیابی کے بعد کرش اروڑا جلد ہی ملکہ الزبتھ کے اسکول میں بھی جانے والے ہیں جو برطانیہ کے سب سے بتہرین گرامر اسکولوں میں سے ایک ہے۔

کرش، جس نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے نے روایتی اسکول کی تعلیم کو بورنگ قرار دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق کرش کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکول بورنگ ہے، اس میں کچھ نہیں سیکھاتے۔ ہم سارا دن ضرب اور جملے لکھتے رہتے ہیں۔ مجھے الجبرا کرنا پسند ہے۔

کرش نے کہا کہ یہاں تک کہ 11 پلس گریڈ کے سخت امتحانات جو منتخب اسکولوں میں داخلے کا اندازہ لگانے کے لیے بنائے گئے تھے، بھی کرش کو کافی آسان لگتے ہیں۔



Source link

Exit mobile version