Site icon اردو

جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کو تاخیر سے پیش کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی


انسداد دہشتگردی کی خصوصی  عدالت  نے جلاؤ گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے تاخیر سے پیش کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے 3 روز سے روزانہ 11 بجے سے رات 1 بجے تک ملزمان پیشی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سہ پہر 4 بجے کے بعد کسی ملزم کا جسمانی یا جوڈیشل ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔ عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وضاحت کریں عدالتی حکم کے باجود ملزمان کو کیوں تاخیر سے پیش کیا جا رہا ہے۔ کل عدالت میں پیش ہو کر شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے۔

24 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار 114 ملزمان کو ریمانڈ کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ڈی چوک پر احتجاج میں گرفتار 17 ملزمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان سے برآمدگی کی مزید گرفتاری کرنی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 





Source link

Exit mobile version