Site icon اردو

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔

عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے۔

دو روز قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر سے علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا تھا۔




Source link

Exit mobile version